بجلی کی قیمت میں 2.60 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) نیپرانے بجلی کی قیمت میں دوروپے ساٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹر ک پرنہیں ہوگا،نینشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نیبجلی دوروپے ساٹھ پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے،بجلی کی قیمت میں کمی اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی،صارفین کوریلیف نومبرکیبلوں میں ملے گا،نیپرا نیبتایا کہ اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت چارروپے پانچ پیسے فی یونٹ رہی، تقسیم کارکمپنیوں کو دس ارب بائیس کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، بجلی کی کل پیدارواری لاگت ایکتالیس ارب ایکتالیس کروڑروپے رہی،نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق تین سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلوصارفین اورکے الیکٹرک نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :