واجبات کی عد م ادائیگی ،واٹر بورڈ نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کے کنکشن کاٹ د ئیے

عدم ادائیگی کے دعوے مسترد، واٹربورڈ اس کنکشن کے پیسے مانگ رہا ہے جو2006میں بندہوگیاتھا،منیجر نیشنل سٹیڈیم

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:24

کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) واٹر بورڈ نے واجبات کی عدم ادائیگی پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے کنکشن کاٹ دیے۔تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ کراچی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے کنکشن بند کردیے۔ منیجر نیشنل اسٹیڈیم کہتے ہیں واٹر بورڈ پر کوئی رقم واجب الادا نہیں۔

(جاری ہے)

واٹر بورڈ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم پر 44 لاکھ10 ہزار روپے واجبات الادا ہیں جس کے باعث پانی کے کنکشن کاٹے گئے۔نیشنل اسٹیڈیم کے منیجر نے واٹر بورڈ کے دعوے کو مسترد کردیا۔کہتے ہیں واٹربورڈ اس کنکشن کے پیسے مانگ رہا ہے جو2006میں بندہوگیاتھا۔نیشنل اسٹیڈیم کے منیجر کے مطابق پانی نہ ہونے کی وجہ سے واٹر ٹینکر سے کام چلارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :