Live Updates

ایشیائی ترقیاتی بینک سے نندی پور منصوبے کا آڈٹ کرایا جائے: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:22

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8اکتوبر 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے نندی پور منصوبے کا آڈٹ کرایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے نندی پور منصوبے کا آڈٹ کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پر اجیکٹ کا تخمینہ 22ارب روپے لگا یا گیا تھا تو پھر کیسے 84ارب تک پہنچ گیا جس کے با وجو د پراجیکٹ نہ چل سکا ۔

عام انتخابات سے قبل شہباز شریف نے کہا تھاکہ چھ مہینے میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے جس پر نواز شریف آگے آئے تھے اور کہا تھاکہ چھ مہینے نہیں بلکہ 2017میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی ۔ تاہم ابنیپر ا کی رپورٹ کے مطابق 2020تک لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق واپڈا کو بے ضابطگیوں کی مد میں 980ارب روپے کا نقصان ہوا اور نیپر ا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ستر فیصد اضافی بل بھیجے گئے ۔

بجلی کی ڈسٹر ی بیوشن کمپنیوں نے بیس ارب کا جو نقصان اپنی نا اہلی سے کیا تھا وہ بھی شہریوں پر ڈال دیا۔ نیلم جہلم پراجیکٹ میں بھی جتنی تاخیر ہو گی اس سے سالانہ پچاس ارب روپے کا نقصان ہو گا جوحکومت شہریوں کو بلوں کے ذریعے ادا کرنے پر مجبور کررہی ہے۔ جنرل مشرف کے دور میں سرکلر ڈیبٹ 200ارب تھا جو پیپلز پارٹی کے دور میں بڑھ کر 480ارب روپے ہو گیا تھا اور اب یہ 600 ارب پر پہنچ چکا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں جن کے پاس 140ارب روپے کی جائیداد ہےتاہم پاکستان میں ٹاپ ٹین ٹیکس دینے والوں میں ان کا نام ہی نہیں ہے۔ ریمنڈ بیکر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ نواز شریف نے گزشتہ دو ادوار میں 42ارب روپے کی کرپشن کی جبکہ 1989کی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے وزارت اعلیٰ کے عہدے پر کرپشن کی وجہ سے ملک کو 35ارب روپے کا نقصان پہنچا یا تھا ۔اس زمانے میں نوازشریف نے ایل ڈی اے سے تین ہزار پلاٹس لے کر لوگوں کو بانٹے تھے اور اپنی جماعت کو مضبوط کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :