الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران موبائل فون لے جانے پر پابندی عائدکر دی

پولنگ ایجنٹس پریذائیڈنگ افسران کے کام میں بے جا مداخلت نہ کریں‘اسلحے کی نمائش پر سخت کارروائی کی جائے گی‘پولنگ اسٹیشن کی حدود کے 400میٹر کے اندر ووٹ مانگنے پر پابندی ہو گی‘ ضابطہ اخلاق جاری

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:10

الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران موبائل فون لے جانے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے این اے 122 ‘ 144 اور پی پی 147 کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے ‘اسلحے کی نمائش اورپولنگ اسٹیشن کی حدود کے 400میٹر کے اندر ووٹ مانگنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پولنگ ایجنٹس پریذائیڈنگ افسران کے کام میں بے جا مداخلت نہ کریں‘ پریذائیڈنگ افسران پر بے جا الزامات لگانے سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 ‘144 اور پی پی 147کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ ایجنٹس پریذائیڈنگ افسران کے کام میں بے جا مداخلت نہ کریں۔ پریذائیڈنگ افسران پر بے جا الزامات لگانے سے گریز کیا جائے۔ذرائع کے مطابق پولنگ کے دوران موبائل فون لے جانے پر بھی پابندی ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلحے کی نمائش پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ پولنگ اسٹیشن کی حدود کے 400میٹر کے اندر ووٹ مانگنے پر پابندی ہوگی۔