توقع ہے فیڈرل پبلک سروس کمیشن میرٹ اور اعلیٰ معیار برقرار رکھے گا

وزیراعظم نواز شریف کی ا یف پی ایس سی کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 8 اکتوبر 2015 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن میرٹ اور اعلیٰ معیار برقرار رکھے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے ایف پی ایس سی کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ ایف پی ایس سی میرٹ اور اعلیٰ معیار برقرار رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :