بلدیاتی انتخاب،ہر یونین کونسل میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا مشترکہ پینل ہو گا
ہر یونین کونسل میں چھ کونسلرز براہ راست انتخاب سے آئیں گے، پانچ ممبرز کا انتخاب بالواسطہ ہو گا مخصوص نشستوں کیلئے5 ممبرزکو چیئرمین، وائس چیئرمین اور6کونسلز پر مشتمل آٹھ ارکان چنیں گے بالواسطہ انتخاب کے ذریعے2 خواتین، کسان،یوتھ اورغیر مسلم ممبرزبن سکیں گے ‘ترجمان محکمہ بلدیات
جمعرات 8 اکتوبر 2015 18:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) پنجاب کے بلدیاتی انتخاب میں یونین کونسل میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا مشترکہ پینل ہو گا، ہر یونین کونسل میں چھ کونسلرز براہ راست انتخاب کے ذریعے ممبر بنیں گے جبکہ پانچ ممبرز کا انتخاب بالواسطہ ہو گاجنہیں چیئرمین، وائس چیئرمین اور چھ کونسلرز پر مشتمل آٹھ ارکان چنیں گے۔ محکمہ بلدیات پنجاب کے ترجمان کے مطابق ہر یونین کونسل میں بالواسطہ انتخاب کے ذریعے آنے والے پانچ ممبران میں دو خواتین، ایک کسان یا ورکر، ایک نوجوانوں کا نمائندہ اور ایک غیر مسلم شامل ہو گا۔
ترجمان نے وضاحت کی کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل سے کارپوریشن اور ضلع کونسل تک کے تمام انتخابی عمل میں یوتھ، خواتین، کسان، ورکرز اور غیر مسلم شہریوں پر براہ راست انتخاب میں حصہ لینے پر کوئی پابندی نہیں اور ان میں سے ہر ایک چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلر کے لئے امیدوار بن کر ووٹر ز سے براہ راست ووٹ لے سکتا ہے۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ یونین کونسل میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے براہ راست انتخابات،پانچ مخصوص نشستوں پربالواسطہ انتخاب پر قطعی طور پر اثر انداز نہیں ہوتے۔
ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ یونین کونسل کے منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور چھ کونسلرز پر مشتمل آٹھ ارکان خواتین، کسان/ورکرز، یوتھ اور غیر مسلم کے بالواسطہ انتخاب کے دوران اہلیت، قابلیت اور تجربے کے معیار کو سامنے رکھ کر ممبران کا چناؤ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.