11اکتو بر کا سورج پی ٹی آئی کی فتح کاپیغا م لیکر طلوع ہو گا اور (ن) لیگ کوحلقہ کے عوام عبرت ناک شکست دینگے ‘اعجاز چوہدری

تحریک انصاف عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے (ن) لیگ نے عوام کو دھو کہ دیا ہے حکمرانوں نے پیپلزپارٹی کی کرپشن کا ریکا رڈ تو ڑ دیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے یو سی 198کے اُمیدوار برائے چیئرمین علی رشید ،شبیر سیال، جمشید خان ، شکیل سلہری کے ہمراہ این اے 122کی انتخابی مہم کے سلسلے میں احاطہ مول چن ، شیر شاہ روڈ ، چھپڑ، چوہدری سٹور ، پلا ٹ 31,36سمیت دیگر علاقو ں میں ڈور ٹو ڈور کمپین کی اور پارٹی کا پیغا م عوام تک پہنچا یا ْ۔

حلقہ کے عوام سے اعجاز احمد چوہدری نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن حلقہ این اے 122میں کامیا بی کیلئے دن رات ایک کیا ہو اہے اور اپنی پارٹی کے چیئرمین کا پیغا م گھر گھر پہنچانے میں مصروف ہیں ، 11اکتو بر کا سورج تحریک انصاف کی فتح کاپیغا م لیکر طلوع ہو گا اور (ن) لیگ کوحلقہ کے عوام عبرت ناک شکست دیں گے ، تحریک انصاف عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے (ن) لیگ نے عوام کو دھو کہ دیا ہے حکمرانوں نے پیپلزپارٹی کی کرپشن کا ریکا رڈ تو ڑ دیا ہے (ن) لیگ کے مداری عمران خان کے خلاف مسلسل زہر اُگل رہے ہیں شریف براداران نے اپنے خوش آمدیدی حواریو ں سے جھو ٹی تعریفیں کروا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکا م کو شش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حلقہ این اے 122کی عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے 11اکتو بر کو حکمرانو ں کی سیا ست موت کا دن ثابت ہو گا ، اگر مد اریو ں اور درباریو ں کا عالمی ریکا رڈ کا مقابلہ ہو تو پر ویز رشید ،خواجہ سعد رفیق ، دانیا ل عزیز ، طلا ل چوہدری ، عابد شیر علی و دیگر فاتح قرار پائیں ۔ بعدا زاں اعجاز احمد چوہدری نے پارٹی ہمراہ کے گرین ٹاؤن سے اُمیدوار برائے چیئرمین عمر حیات جوئیہ کے والد اور بلو بھائی کی والدہ کے انتقال پر اظہا ر تعزیت کیلئے اُن کے گھر وں میں گئے جہا ں انہو ں نے مرحومین کی دعا مغفرت اور اُنکے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔

اعجاز احمد چوہدری سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے حاجی عارف کے گھر بھی گئے جہا ں انہو ں نے اُنکے بیٹے عمر عارف سے اظہار تعزیت کی ۔ ان کے ہمر اہ رمضان بھٹی ، زاہد عنائیت ، رفیق نمبر دار، شفیع جوئیہ ، علاؤ الدین، ندیم شاکر ،لقمان قاضی بھی تھے ۔