Live Updates

علیم خان مڈل کلاس کا آدمی ،عوام ایسے لوگوں کو اوپر لے کر آئیں ‘ عمران خان

(ن) نے عام انتخابات میں دھاندلی کر کے عوام کا حق چوری کیا ،مجرموں کوشکست دینی ہے‘ ووٹرز کیلئے ریکارڈڈ پیغام

جمعرات 8 اکتوبر 2015 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے عام انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کر کے عوام کا حق چوری کیا ،حلقے کی عوام نے صرف علیم خان کو کامیا ب نہیں کروانا بلکہ دھاندلی کے مرتکب مجرموں کوشکست دینی ہے ۔

(جاری ہے)

این اے 122سے (ن) لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے امیدوار عبد العلیم خان کے بعد پارٹی سربراہ عمران خان کی طرف سے بھی حلقے کی عوام کو موبائل ریکارڈڈ پیغام بھجوایا جارہا ہے ۔

عمران خان کا اپنے پیغام میں این اے 122کے ووٹرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان ایک مڈل کلاس کا آدمی ہے ،اس کے باپ دادا کوئی سیاستدان نہیں تھا آپ ایسے لوگوں کو اوپر لے کر آئیں جس سے ملک ترقی کی منازل طے کر سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :