سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے اوورسیز پاکستانی وفد کی ملاقات

جمعرات 8 اکتوبر 2015 18:30

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے چیئرمین اورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن زبیر گل کی قیادت میں یورپ سے آئے ہوئے وفد نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔رانا محمد اقبال خاں نے وفد کو حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہالت ‘ پسماندگی ‘ غربت کے خاتمے ‘عوام کو صحت ‘ تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں۔

سپیکر نے مہمانو ں کو اسمبلی کی ساخت‘ پارلیمانی روایات اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کی ورکنگ سے بھی آگاہ کیا۔سپیکر نے وفد کو پنجاب اسمبلی کا ایوان، لائبریری اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اور پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا ماڈل بھی دکھایا۔ چیئرمین اوورسیزپاکستانی فاؤنڈیشن زیبر گل نے مہمان نوازی پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق بھی موجود تھی۔