سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف نے فرسٹ کلاس کرکٹ کیلئے ٹیمیں جوائن کرلیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بحالی پروگرام مکمل نہ ہونے پر دونوں کرکٹرز کو رواں ڈومیسٹک سیزن نہ کھیلانے کا فیصلہ کر لیا‘ ذرائع

جمعرات 8 اکتوبر 2015 18:29

سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف نے فرسٹ کلاس کرکٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف نے فرسٹ کلاس کرکٹ کیلئے ٹیمیں جوائن کرلیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بحالی پروگرام مکمل نہ ہونے پر دونوں کرکٹرز کو رواں ڈومیسٹک سیزن نہ کھیلانے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق سپاٹ فکسنگ میں ملوث سزایافتہ کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف نے فرسٹ کلاس کرکٹ کیلئے واپڈا کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑی واپڈا کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھلیں گے۔جبکہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بحالی پروگرام مکمل نہ ہونے پر سلما ن بٹ اور محمد آصف کورواں ڈومیسٹک سیزن نہ کھیلانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لئے اگست 2016ء کا انتظار کرنا ہو گا کیونہ ابھی تک دونوں کا پی سی بی بحالی پروگرام مکمل نہیں ہو ا جس کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے مکمل کرنا ضروری ہوتا اس لئے اب یہ دونوں کھلاڑی صرف واپڈا کا لوکل انٹری یونٹ کھیلنے کے اہل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :