لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے ایچی سن کالج کے غیر فعال پرنسپل آغا غضنفر کے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ مزید سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) عدالتی سماعت کے موقع پر ایچی سن کالج کے غیر فعال پرنسپل آغا غضنفر نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز نے طے پانے والے معاہدے کی پاسداری نہیں کی جبکہ انہیں مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ کیا جا رہا ہے اور ان کے اختیارات کو بھی بحال نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت بند کمرے میں کرنے کی بجائے کھلی عدالت میں کیا جائے جبکہ ان کے کیس کا میرٹ پر فیصلہ کیا جائے۔بورڈ آف گورنرز کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گذشتہ سماعت کے موقع پر آغا غضنفر کی استدعا پر عدالت نے کیس کی سماعت بند کمرے میں کی تھی۔جس پر عدالت نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیا۔