Live Updates

تحریک انصاف کا وزیراعظم نواز شریف کو براہ راست مناظرے کا چیلنج

نواز شریف جس چینل یا جگہ پر عمران خان کیساتھ مناظرہ کرنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی مکمل طور پر تیار ہے؛ترجمان عمران خان عمران ڈاکٹر مہر النساء شیریں مزاری

جمعرات 8 اکتوبر 2015 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو براہ راست مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جس چینل یا جگہ پر عمران خان کیساتھ مناظرہ کرنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی مکمل طور پر تیار ہے۔ پرویز رشید تحریک انصاف پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی وزارتوں پر بھی تھوڑی سی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی ترجمان ڈاکٹر مہر النساء شیریں مزاری نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو چیلنج کیا ہے کہ نواز شریف جس جگہ یا میڈیا پلیٹ فارم پر عمران خان سے مناظرہ کریں قوم کے سامنے حقائق آ جائیں گے کہ کون کتنے پانی میں ہے جبکہ شیریں مزاری نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی اپنی وزارتوں میں بہتر بنائیں کیونکہ پرویز رشید کی پی ٹی آئی پر تنقید بے سود ہے اس سے پارٹی کو کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات