او جی ڈی سی ایل ایک ارب 29 کروڑ روپے کی ناقص رگ مشینیں درآمد کرنے والے افسران کا تعین نہ کر سکی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 18:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) او جی ڈی سی ایل میں ایک ارب 29 کروڑ روپے سکینڈل کی تحقیقات دس سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکیں ۔ مشرف دور حکومت میں او جی ڈی سی ایل انتظامیہ نے چین سے 7 عدد رگ مشینیں درآمد کرنے کے لئے چینی کمپنی کو 22 ملین امریکی ڈالر ادا کئے تھے ۔

(جاری ہے)

چینی کمپنی گریٹ وال ڈرلنگ کمپنی لمٹیڈ نے رقم وصول کرنے کے بعد 7 رگیں تو فراہم کر دیں لیکن یہ تمام مشینیں بعد میں ناکارہ ثابت ہوئیں جب اس کرپشن کی باز گشت پارلیمنٹ سے آنا شروع ہوئیں تو او جی ڈی سی ایل انتظامیہ نے معاملہ کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تاہم دس سال گزرنے کے بعد بھی انتظامیہ ذمہ دار کرپٹ افراد کا تعین کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔

اب یہ معاملہ پی اے سی نے بھی اٹھا لیا ہے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ناقص رگ مشینیں دینے والی کمپنی کو گارنٹی بانڈ بھی ادا کر دیئے گئے ہیں ۔ او جی ڈی سی ایل ترجمان نے اس اہم معاملہ پر بات کرنے سے انکار کیا ہے

متعلقہ عنوان :