حکومت والی بال کھیل کی سرپرستی کرے تو قومی ٹیم ورلڈ چیمپن بن سکتی ہے، محمد اقبال خان

جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:58

لاہور۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں والی بال کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اگر حکومت والی بال کے کھیل کی سرپرستی کرے تو ٹیم ایشےئن اور ورلڈ چیمپن بن سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اولمپک ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، محمد اقبال خان نے کہا کہ والی بال کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینا میری زندگی کا مشن ہے، اس مشن کی تکمیل سے قومی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں والی بال کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو انٹرنیشنل معیار کی سہولیات فراہم کر کے مزید بہتر کیا جائے گا۔ ہم وزیر اعظم سے مطالبہ کر تے ہیں کہ والی بال کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے اور جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پاکستان والی بال فیڈریشن کی سالانہ گرانٹ 3کروڑ روپے مختص کی جائے ، اسلام آباد، کراچی، ساہیوال، شکر گڑھ ، پشاور، بنوں، سوات اور گلگت میں عالمی معیار کی اکیڈمیاں بنانے کے لئے16کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی جائے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ان اکیڈمیوں میں جدید معیار کی سہولیات فراہم کرکے عالمی مقابلوں کے لئے تیار کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :