بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی سے شہر کراچی کا بین الاقوامی تشخص اجاگر ہوا ہے، غلام محمد

جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:52

کراچی ۔ 8 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان سیکریٹری محمد اجمل، سرپرست سید فیاض حیدر، جاوید کیانی، اعجاز احمد، محمد عارف، محمد حسنین، عظمت اللہ خان اور دیگر عہدیداروں نے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو بنگلادیش، پاکستان وومین کرکٹ سیریز کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے جس محنت کے ساتھ پاکستان رینجرز، سندھ پولیس، کے ایم سی، این بی پی، کے سی سی اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے اس سیریز کے بے مثال انتظامات کئے اس سے کراچی کے شہریوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے اور دنیائے کھیل کو یہ ثابت کر دیا ہے کہ کراچی کھیلوں سے محبت کرنے والا شہر ہے اور جب بھی اس شہر کو غیر ملکی ٹیموں کی مہمان نوازی کا موقع ملا یہ شہر اسی طرح مہمان نوازی کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا وفد پیر 12 اکتوبر کو کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے ملاقات کرے گا اور ان کو ایسوسی ایشن کی جانب سے یادگار سوینئر پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :