خواتین کے ساتھ نا انصافیوں کے خاتمے کیلئے وکالت کا شعبہ اختیار کیا، راحیلہ کنو ل ایڈووکیٹ

جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:52

چترال۔08 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) چترال کی پہلی خاتون وکیل راحیلہ کنول ایڈووکیٹ کو لیگل ایمپاورمنٹ پراجیکٹ کی سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔راحیلہ کنول ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے ساتھ نا انصافیوں,ظلم اورزیادتی کے خاتمے کیلئے اس شعبے میں آئی ہیں ۔ انہوں نے 2010 میں اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی سے ایل ایل بی آنر، شریعہ اینڈ لاء میں قانون کی ڈگری حاصل کی ۔

(جاری ہے)

چترال کی خواتین کی مشکلات اور قانونی پیچیدگیوں کے پیش نظر 2012 میں وہ چترال آئی اورسرحد رورل سپورٹ پروگرام کی زیر نگرانی پراجیکٹ لیگل ایمپاورمنٹ لیگل ایمپاورمنٹ پراجیکٹ کی سربراہ بن گئی اور اگلے سال انہوں نے ہائی کورٹ کا لائسنس حاصل کیا۔ اس منصوبے کے تحت وہ چترال کی پانچ یونین کونسلوں دروش1، دروش 2، آیون، گرم چشمہ اور چترال 1 کے مستحق لوگوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرتی ہیں۔