لاہور : الیکشن کمیشن نے 11 اکتوبر کے ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:48

لاہور : الیکشن کمیشن نے 11 اکتوبر کے ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے 11 اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر کے اندر سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کے روز پولنگ اسٹیشنز کے اندر کسی کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، پولنگ اسٹیشن کے اندر ووٹ مانگنے کی بھی ممانعت ہوگی. الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر کے اندر سیاسی کیمپ نہیں لگایا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو این اے 122، این اے 144 اور پی پی 147 پر ضمنی انتخابات ہوں گے.