قدرتی آفات کے دنوں میں اپنی حیثیت سے بڑھ کرکام کیا ،حلیم عادل شیخ

8اکتوبر کے ہولناک زلزلے کے10 سال مکمل ہونے کے باجود متاثرہ لوگوں کی بحالی نہ ہوسکی ،رہنما مسلم لیگ (ق)

جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر وسابق صوبائی وزیر ریلیف حلیم عادل شیخ نے ملک بھرمیں قدرتی آفات سے آگاہی کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ قدرتی آفات کے دنوں میں اپنی حیثیت سے بڑھ کرکام کیا ہے ، 8اکتوبر کے ہولناک زلزلے کے10 سال مکمل ہونے کے باجود متاثرہ لوگوں کی بحالی نہ ہونا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے ،اس زلزلے میں صحت اور تعلیم کا جو نظام تباہ ہوا تھا وہ آج تک اپنے پاؤں پر نہیں کھڑا ہوسکا ہے ،وزیر اعظم صاحب آج کے دن بھی نیک نیتی کا پیغام دے کر جان چھڑالیں گے ،اس زلزلے میں 73ہزار سے زائد انسانوں کی جانیں ضائع ہوئی مگر حکومت کو یہ نقصان معمولی ہی نظر آتا ہے ،حکومت کو قدرتی آفات سے بچنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک کی طرح جدید انداز اپنانا ہونگے،2010سے آنے والے سیلابوں اور زلزلوں میں اس قدر نقصان نہیں ہوا جسقدر حکومت کی جانب سے بے حسی دکھانے سے عوام مشکلات سے دوچار رہی ہے کیونکہ گزشتہ ایک دہائی سے سیلاب اور زلزلوں سے متاثرہ عوام کی حالت زار جوں کی توں ہے ، متاثرین کی بحالی اور آباد کاری ایک مشکل عمل ضرور ہے مگر حکومت نے اس ناممکن بنادیا ہے ،حکومت کو چاہیے کہ وہ دنیا ممالک کی طرح اس ملک میں بسنے والی عوام کو بھی بروقت پیشگی اطلاعات سے آگاہ کرے اور خود بھی ان کے بچاؤ کے لیے اپنا کردار ادا کرے،اس سلسلے میں میڈیا کے ذریعے ہی اطلاعات ملتی ہیں اگر میڈیا اپنامثبت کردار ادا نہ کرے تو اس ملک کا اﷲ ہی حافظ ہے ،مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ NDMAاورPDMAکا مصنوعی کردار اس ملک کے خزانے پر بوجھ ہے جس کا عوام کی بھلائی سے براہ راست کوئی تعلق نظر نہیں آتا ہے ،ہمارے پاس قدرتی آفات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے مگر حکمرانوں کی غیر سنجیدگی نے عوام کو مرنے کے لیے چھوڑ رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :