این اے 122ضمنی الیکشن ، ووٹروں کے موبائل فون ساتھ لانے ،ہر طرح کے اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی

غیر متعلقہ شخص پولنگ والی جگہ سے چار سو گز کے فاصلے پر موجود رہ سکتا ہے ،سپورٹرز چار سو گز کے فاصلے پر اپنے کیمپ لگا سکتے ہیں‘ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے روز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار ، الیکشن کے روز 284پولنگ اسٹیشنز پر اندر اور باہر فوج تعینات ہو گی ‘ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر

جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 122کی پولنگ کے روز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا جبکہ ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیدیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق این اے 122میں پولنگ کے روز ووٹروں کے موبائل فون ساتھ لانے پر پابندی رہے گی اور ہر طرح کے اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی لگی رہے گی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ غیر متعلقہ شخص پولنگ والی جگہ سے چار سو گز کے فاصلے پر موجود رہ سکتا ہے جبکہ امیدواروں کے سپورٹرز چار سو گز کے فاصلے پر اپنے کیمپ لگا سکتے ہیں ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر احمد نواز نے بتایا کہ این اے 122کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ الیکشن کے روز 284پولنگ اسٹیشنز پر اندر اور باہر فوج تعینات ہو گی جبکہ جہاں ایک عمارت میں ایک سے زیادہ پولنگ سٹیشن ہوں گے وہ حساس ترین ہو گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے این اے 122کے 284پولنگ اسٹیشنز پر852سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے اور ہر پولنگ سٹیشن پر تین کیمرے نصب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :