”ڈیڑھ برس کاکام صرف چھ ماہ میں مکمل“

پنجاب کابینہ کاگیس منصوبے کے معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانے پر شہبازشریف کو خراج تحسین وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ کے گیس منصوبے کے بارے میں صوبائی وزراء کے سوالات کے خود جواب دےئے

جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت تمام شرکاء کی حسب روایت چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے بھکی،شیخو پورہ میں لگائے جانیوالے گیس پاور پلانٹ کے منصوبے کے بارے میں صوبائی وزراء کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے خود جواب دےئے۔

(جاری ہے)

پنجاب کابینہ کے اراکین نے گیس منصوبے کے حوالے سے انتہائی شفاف انداز میں تیزرفتاری سے معاملات آگے بڑھانے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی پرعزم قیادت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔پنجاب کابینہ کے اراکین نے کہا کہ جس محنت اوردیانت سے وزیراعلیٰ توانائی منصوبوں کیلئے سرگرم عمل ہیں تاریخ میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں اورہم سب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کوانتہائی قلیل مدت میں گیس پاور پلانٹ کے منصوبے کے امور کوعملی شکل دینے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ ڈیڑھ برس کے کام کو چھ ماہ میں مکمل کرنے کاسہرا شہبازشریف جیسے محنتی وزیراعلیٰ کو ہی جاتا ہے ،جنہوں نے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنایا اور تمام امور بھی برق رفتاری سے مکمل کیا۔

متعلقہ عنوان :