پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،خیبر پختونخواآفات سے آگاہی کے قومی دن 2005 کے متاثرین زلزلہ کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منا یا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،خیبر پختونخواآفات سے آگاہی کے قومی دن 2005 کے متاثرین زلزلہ کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منا یا۔اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 پشاور شہر میں پی ڈی ایم اے کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ڈی ایم اے،ریسکیو1122، سول ڈیفنس، سکول کے طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈائریکٹر ریلیف پی ڈی ایم اے ڈاکٹر عظمت وزیر نے قدرتی آفات سے متعلق آگاہی کے قومی دن کے سلسلے میں تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ2005 کے زلزلہ سے صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں نہ صرف اموات ہوئیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے صوبے کی سطح پر کوئی بڑا ادارہ موجود نہیں تھا جو نہ صرف قدرتی آفات سے ممکنہ نقصانات میں کمی لانے کے لئے اقدامات کریں بلکہ آفات کے بعد متاثرہ عوام کو بھر پور ریلیف پہنچا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا قیام2009 میں لایا گیااور قیام سے لیکر اب تک صوبہ خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کو ریلیف اور بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ طلباء کی آگاہی کے سلسلے میں ریسکیو1122 اور سول ڈیفنس نے آفات اور بم بلاسٹ میں متاثرہ عوام کو ریسکیو اور طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے نمائشی خاکے بھی پیش کیئے اور پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے متاثرین زلزلہ کے ساتھ یکجہتیکے طور پر علامتی واک بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :