پشاور : خیبرپختونخواہ کے اقتدار اعلی گھریلو زندگی میں‌ اہلیہ کے زیر اقتدار

شریف آدمی ہونے کے ناطے بیگم سے ڈرنے میں ہی سمجھداری ہے، وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:13

پشاور : خیبرپختونخواہ کے اقتدار اعلی گھریلو زندگی میں‌ اہلیہ کے زیر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپنے کنسٹرکشن کے کاروبار کے لئے کوئی سرکاری ٹھیکہ نہیں لیا، اپنے ایک خصوصی انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں صوبے کا وزیر اعلیٰ تو ہوں لیکن گھر میں بیگم کا راج چلتا ہے. اپنی نجی زندگی سے متعلق بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانچ بچوں میں سب سے بڑا بیٹا کاروبار کرتا ہے، دو بیٹیاں شادی شدہ ہیں جبکہ چھوٹے دو بیٹے ابھی زیر تعلیم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے گھر کے کچھ معاملات میں بیگم کی مدد کردیا کرتا تھا لیکن اب سیاسی مصروفیات کے باعث گھر کی مکمل ذمہ داری بیگم کے ذمہ ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ بیگم سے ڈرنے میں ہی سمجھداری ہے اور میں نے بھی ہر شریف آدمی والافارمولا اپنا رکھا ہے انہوں نے بتایا کہ ان کے کنسٹر کشن کے کاروبار کی دیکھ بھال میر ابڑا بیٹا کر تا ہے لیکن ہم نے کبھی کوئی سرکاری ٹھیکہ نہیں لیا، ان کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ میں بیٹیوں کی ذمہ داری سے سرخرو ہو چکا ہوں وہ اپنے گھروں میں خوش وخرم زندگی گزاررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :