بہاولنگر، ممتاز قادری کو دو بار سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھنے پر ممکنہ رد عمل کے پیش نظر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:58

بہاولنگر، ممتاز قادری کو دو بار سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھنے پر ..

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سابق گورنر پنجاب سلیمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کو دو بار سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھنے کے ممکنہ رد عمل کے پیش نظر آج ضلع بھر میں جمعة المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلہ میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اہم مساجد اور امام بارگاہوں کے علاوہ اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی سکیورٹی کو بھی سخت بنایا جائیگا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔