اسلام آباد : خاموش طبیعت صدر مملکت ممنون حسین صحافیوں پر برس پڑے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:56

اسلام آباد :  خاموش طبیعت صدر مملکت ممنون حسین صحافیوں پر برس پڑے۔

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے نندی پور پاور پراجیکٹ اور آئی جی آئی کرپشن کے حوالے سے ایک سوال پر خاموش طبیعت صدر مملکت ممنون حسین برس پڑے . غم و غصے کی حالت میں سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے صحافیوں کو خوب مزہ چکھایا.

(جاری ہے)

ممنون حسین کا کہنا تھا کہ کیا آپ کے پاس ثبوت ہیں کہ ان تمام کیسز میں حکمرانوں نے پیسے لیے ہیں اگر ہیں تو آپ جا کر سپریم کورٹ سے رجوع کیجئیے کیونکہ میں یہاں یہ سب سننے کے لیے نہیں بیٹھا ہوا. اس دوران صدر مملکت کے ہمراہ بیٹھے شخص صدر مملکت کا لہجہ اور غصہ دیکھ کر صحافیوں کو چُپ رہنے کا اشارہ کرتے رہے.