وزیراعلیٰ شہباز شریف کا منڈی بہاؤالدین میں زیادتی کے بعد 9 سالہ بچے کے قتل کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منڈی بہاؤالدین میں زیادتی کے بعد 9 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کے تناظر میں مظاہرین پر لاٹھی چارج کے واقعہ کی بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مقتول بچے کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :