وزیراعلیٰ کا گوجرانوالہ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے زخمی ہونے کا نوٹس،پتنگ بازی پر پابند ی کے قانون پر عملدر آمد یقینی بنانے کا حکم

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقہ بہاری کالونی میں گلے پرڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اوراس ضمن میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زخمی شخص کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقہ بہاری کالونی میں گلے پرڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اوراس ضمن میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی شخص کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔