خیبرایجنسی،سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،بھاری مقدار میں زیر زمین چھپایاگیا اسلحہ برآمد

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:48

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ایف سی اور سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے کچا میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں زیر زمین چھپایاگیا اسلحہ برآمد کرلیا۔جمعرات کو ایف سی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی گئی ہے،تحصیل باڑہ کے علاقے کچا میں ایف سی نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں زیر زمین چھپایاگیا اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

برآمد کیا گیا اسلحہ بھارتی اور روسی ساختہ ہے جو کسی بھی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا تھا۔ ایف سی کے کرنل سلمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا ہے جس کے نتیجے میں زیرِ زمین چھپایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہواہے، برآمد کیے گئے اسلحے میں بھارتی ساختہ بڑے ہتھیار، راکٹ لانچر، مارٹر گولے،آرپی پی 7 راکٹ، گنیں جبکہ روسی ساختہ مشین گنیں، طیارہ شکن گن،خود کش جیکٹس اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کسی ایک شخص یا گروہ کی کارروائی نہیں لگتی بلکہ اس کے پیچھے پوری تنظیم کا ہاتھ لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :