وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی قوانین کو صوبائی قانون بنانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی قوانین کو صوبائی قانون بنانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے،اس حوالے سے 15روز میں سفارشات تیار کر کے اسمبلی میں بل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 31وفاقی قوانین کو صوبائی قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے جمعرات کو وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی قوانین کو صوبائی قانون بنانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کے بعد پہلی بار سندھ حکومت وفاقی قوانین کو صوبائی درجہ دے رہی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے 15روز میں سفارشات تیار کر کے اسمبلی میں بل پیش کرنے کی ہدایت کر دی، ان قوانین میں سوشل ویلفیئر ایجنسیز، رجسٹریشن، ہتک عزت، احترام رمضان آرڈیننس، مشترکہ جائیداد اور لاپتہ افراد کے قوانین بھی شامل ہیں۔