الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور اور این اے 144اوکاڑہ سمیت پی پی 147لاہور کیلئے پولنگ اسکیم جاری کر دی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور اور این اے 144اوکاڑہ سمیت پی پی 147لاہور کیلئے پولنگ اسکیم جاری کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے امیدواروں کو 9 اور 10اکتوبر کی درمیانی رات 12بجے انتخابی مہم ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولنگ 11اکتوبر کو صبح 8بجے سے شام 7بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔