چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سپریم کورٹ کیلئے دو نئے ججز نامزد کردیئے

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس انور ظہیر جمالی نے سپریم کورٹ کیلئے دو نئے ججز نامزد کردیئے،جن کی منظوری 20اکتوبر کو ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سپریم کورٹ کیلئے دو نئے ججز نامزد کردیئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور ملک اور سینئر جج جسٹس طارق مسعود کو سپریم کورٹ کے ججز کیلئے نامزد کیا گیاجبکہ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الحسن کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 20اکتوبر کو ہو گا جس میں نامزدگیوں کی منظوری دی جائے گی

متعلقہ عنوان :