حکومت کو ایک ایک شہید حاجی کاحساب دینا ہو گا، حکومت اگر شہداء کی میتیں نہیں لا سکتی تو یہ نااہل حکومت ہو گی، انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے‘سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کو ایک ایک شہید حاجی کاحساب دینا ہو گا، حکومت اگر شہداء کی میتیں نہیں لا سکتی تو یہ نااہل حکومت ہو گی، انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کو سانحہ منیٰ کے بعد لوگوں کی واپسی کے اقدامات کرنے چاہیئے تھے لیکن حکومت نے تو وہاں شہید ہونے والوں اورلاپتہ افراد کے بارے میں معلومات تک نہیں اکٹھی کیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک ایک شہید حاجی کاحساب دینا ہو گا، حکومت اگر شہداء کی میتیں نہیں لا سکتی تو یہ نااہل حکومت ہو گی، انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔