بیرونی قر ضے تر قی،معا شی استحکام اور خو شحا لی کی را ہ میں ر کا وٹ ہیں،قر ضوں میں فرا ہم کر دہ ر عایت تر قیا تی کا موں میں

سہو لت فرا ہم کر سکتی ہیں‘اقوام متحدہ میں پا کستان کی مستقل مندوب کا عا لمی فورم پر اظہار خیال

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء )اقوام متحدہ میں پا کستان کی مستقل مندوب ملیحہ لو دھی نے کہا ہے کہ بیرونی قر ضے تر قی،معا شی استحکام اور خو شحا لی کی را ہ میں ر کا وٹ ہیں،قر ضوں میں فرا ہم کر دہ ر عایت تر قیا تی کا موں میں سہو لت فرا ہم کر سکتی ہیں۔ملیحہ لو دھی نے اقوا م متحدہ کی معا شی اور مالیاتی کمیٹی میں بحث کے دوران اقوام متحدہ کے سر برا ہ اجلاس میں عا لمی رہ نما ؤں کی جا نب سے متفقہ طور پر منظور کیئے جا نے والے عا لمی تر قی کے ایجنڈے کی مئو ثر انداز میں پیروی کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ 2015کے بعد کا عا لمی تر قیا تی ایجنڈاپر عزم ہے تا ہم اسے خطرات کا سا منا ہے ، پا ئیدار تر قی کے مقا صد میں معیشت، معیار زندگی،پر امن معاشرے کا قیام ،کا ئنات کا تحفظ اور غر بت کا خا تمہ اولین تر جیح ہے تا ہم اس کے لیئے مسلسل سر ما ئے کی فرا ہمی اورعا لمی شرا کت داری میں مکمل ہم آ ہنگی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ادیس ا با با میں تر قیاتی کا موں کے لیئے سر ما یہ فرا ہم کر نے کے حوالے سے منعقد ہو نے والی کا نفر نس میں طے پا نے والے ایجنڈا پر تا حال عملدر آمد نہ ہو نے پر افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے پسماندہ مما لک میں تر قیاتی کا مو ں پر توجہ نہ دینے پر بھی تحفظات کا ظہار کیا۔

انہوں نے ڈبلیو ٹی او میں تجا رت کیحوالے سے ہو نے والے مزاکرات میں تعطل پر بھی تو جہ دینے کی ضرورت ہے،مو سمیا تی تبد یلیوں پر اظہار خیال کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اگر ایسے خطرات پر قا بو نہ پا یا گیا تو غر بت کے پھیلا ؤ میں اضا فہ ہو گا۔