بھارت کو ترسیلات زر کی صورت میں 4.6 ارب ڈالر کی رقم منتقلی کی خبریں بے بنیاد ہیں ‘ترجمان اسٹیٹ بینک

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان اور بھارت کے مابین ترسیلات کے بہاو کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی بڑی رقم بھارت منتقل نہیں کی گئی ہے۔ترجمان سٹیٹ بینک عابد قمر نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ پاکستان سے بھارت زرمبادلہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ بھارت کو ترسیلات زر کی صورت میں 4.6 ارب ڈالر کی رقم منتقل کی گی ہے۔

ایسی خبر غلط اور بے بنیادہے۔ادائیگیوں کے توازن کے ریکارڈ کے مطابق بھارت کو بھیجی جانے والی کاکنوں کی ترسیلات اور وہاں سے پاکستان آنے والی ترسیلات کا حجم 2014 کے دوران بالترتیب 20ہزار امریکی ڈالر اور327 ہزار امریکی ڈالر رہا جو قابل نظر انداز رقم ہے۔ادائیگیوں کے توازن کے ریکارڈ کے مطابق 2014 میں بھارت کو مجموعی ادئیگیاں اور وہاں سے وصولیاں بالترتیب 1772 ملین ڈالر اور 479 ملین ڈالر رہیں