آئی ایم ایف کو پاکستان کی انسداد بے نامی ٹرانزیکشن بل منظور کرانے کی یقین دہانی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)پاکستان نے آئی ایم ایف کو انسداد بے نامی ٹرانزیکشن بل منظور کرانے کی یقین دہانی کرادی۔ مجوزہ قانون کے تحت نان فائلر تاجروں کے بے نامی اکاونٹس منجمد کر دیے جائیں گے۔ملازمین کے نام پر اکاونٹس کھولنا بھی جرم ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈرائیوروں اورملازمین کے نام پربنک اکاونٹس کھلوانے پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

بے نامی بنک اکاونٹس میں پکڑی جانیوالی تمام رقم ضبط کرلی جائے گی۔قانون کا اطلاق منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد اور کیش پر ہو گا۔ بل کے تحت بے نامی اکاونٹس میں کی جانیوالی ٹرانزیکشن پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ایف بی آربنکوں میں جمع کرائی گئی بھاری رقوم کی تفصیلات ہر ماہ طلب کرے گا تاہم والدین اور بیوی بچوں کے نام پر کھولے گئے اکاونٹس کو بے نامی نہیں کہا جائے گا۔