Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان حضرت میاں میر کے دربار پر حاضری دینے پہنچ گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:43

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان حضرت میاں میر کے مزار پر حاضری دینے کے لیے پہنچ گئے ہیں. اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی اور این اے 122 ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار عبد العلیم خان بھی موجود ہیں. عمران خان نےمزار پر حاضری کے دوران فاتحہ خوانی کی اور مزار پر چادر بھی چڑھائی.

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ میں میاں میر کی درگاہ پر فاتحہ خوانی کے لئے آیا ہوں. میری والدہ کی تدفین بھی یہیں پاس میں موجود ہمارے آبائی قبرستان میں کی گئی ہے جہاں جا کر اپنی والدہ کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کروں گا. انہوں نے اپنے بچپن کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو پورا زمان پارک یہاں اس درگاہ پر نمازٍ عید کی ادائیگی کے لیے آتا تھا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات