پاکستان کوسٹ گارڈز کی گوادر کے قریب کارروائی ،بغیر دستاویزات کے ایران جانے والے 34افغان باشندوں سمیت 68افراد زیر حراست

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے نزدیک کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور ایران جانے والے 34افغان باشندوں اور 12خواتین و بچوں سمیت 68افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے شاہ جہاں روڈ گوادر پر چیکنگ کے دوران بغیر کسی قانونی دستاویز کے ایران جانے والے 68افرا کو حراست میں لے لیا ہے ۔حراست میں لیے گئے افراد میں 34افغان باشندے اور12خواتین و بچوں سمیت 34پاکستانی شامل ہیں ۔مذکورہ افراد سمندری راستے کے ذریعہ ایران جانے کی کوشش کررہے تھے ۔