سندھ پولیس نے اخبارات میں رینجرز مخالف اشتہارات شائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)سندھ پولیس نے اخبارات میں رینجرز مخالف اشتہارات شائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پولیس کے چند اہلکاروں نے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے اشتہارات شائع کیے ۔

(جاری ہے)

اشتہارات شائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے بھی اشتہارات شائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا ۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دونوں ادارے ہمارے لیے بہت اہم ہیں ۔رینجرز اور پولیس کا امن و امان قائم کرنے میں اہم کردار ہے ۔