وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ، امن و امان کی صورت حال پر گفتگو

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں صوبے میں امن و امان سے متعلق بات چیت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں رینجرز مخالف اشتہارات شائع کیے جانے سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ پولیس اور رینجرز کے درمیان غلط فہمی پیدا نہیں ہونے دیں گے ۔