سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 89 ہوگئی ‘نو زیرعلاج افراد میں سے پانچ کو ڈسچارج کرد یا گیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 89 ہوگئی ‘نو زیرعلاج افراد میں سے پانچ کو ڈسچارج کرد یا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ منی سے متعلق تازہ ترین تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کی تعداد 89 ہوگئی۔ انچاس زخمی ہوئے جن میں سے 45 کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا شناخت ہونے والے 48شہدا کی تدفین مکہ مکرمہ میں کردی گئی ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حادثے میں لاپتہ ہونے والے 43 پاکستانیوں کی تلاش کا عمل جاری ہے ‘41کی شناخت نہیں ہوسکی۔