چارسدہ ‘ حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ‘ اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:40

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) چارسدہ میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کرلیا،چارسدہ کے علاقے اتمانزئی اور کلیاس میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان کی نشاندہی پر اتمانزئی میں ایک مکان سے دستی بم اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا ‘ گرفتار دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا

متعلقہ عنوان :