اسلام آباد : بھارت کسی قسم کی رقم کی منتقلی نہیں کی گئی، اسٹیٹ بنک آف پاکستان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:38

اسلام آباد : بھارت کسی قسم کی رقم کی منتقلی نہیں کی گئی، اسٹیٹ بنک آف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 08 اکتوبر 2015 ء) : سٹیٹ بنک آف پاکستان نے پاکستان اور بھارت کے مابین ترسیلات کے بہاؤ کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی بڑی رقم بھارت منتقل نہیں کی گئی. ترجمان سٹیٹ بینک عابد قمر نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ پاکستان سے بھارت کسی قسم کا زرٍمبادلہ ترسیل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ بھارت کو ترسیلاتٍ زر کی صورت میں 4.6 ارب ڈالر کی رقم منتقل کی گی ہے۔

(جاری ہے)

ایسی خبر غلط اور بے بنیادہے.ادائیگیوں کے توازن کے ریکارڈ کے مطابق 2014ء میں بھارت کو مجموعی ادئیگیاں اور وہاں سے وصولیاں بالترتیب 1772 ملین ڈالر اور 479 ملین ڈالر رہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ ریمیٹنسز کی ترسیل کیونکر ہو سکتی ہے جب بھارتی، پاکستان میں کام ہی نہیں کرتے ۔ ترجمان مرکزی بنک عابد قمر کے مطابق عالمی بنک سے پوچھا جائے کہ کن اعداد و شمار کی روشنی میں ایسا ممکن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے ملک میں کام ہی نہیں کرتے تو ایسا کیسے ممکن ہے. انہوں نے بتایا کہ آڈٹ شدہ بنکوں کے تحت پہلی بات تو ایسی کوئی لین دین نہیں ہوئی ، اور دوسری بات کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا.