سیکیورٹی فورسز نے تحصیل باڑہ میں کارروائی کر کے بھاری مقدار میں بھارتی اور روسی ساختہ جدید اسلحہ و باررود برآمد کرلیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:33

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سیکیورٹی فورسز نے تحصیل باڑہ میں کارروائی کر کے بھاری مقدار میں بھارتی اور روسی ساختہ جدید اسلحہ و باررود برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سرچ آپریشن کیا اور بھارتی تعداد میں زمین میں چھپایا گیا بھارتی اور روسی اسلحہ برآمد کرلیابرآمد کئے گئے اسلحے میں اینٹی ایئرکرافٹ گنیں، طیارہ شکن راکٹ، 100 کے قریب راکٹ لانچر کے گولے، ہزاروں کی تعداد میں کارتوس، دستی بم، واکی ٹاکی، ہیڈ ماسک، فوجی وردیاں، شوز، ایل ایم جیز، کلاشنکوف اور دیگر خودکار ہتھیار بھی شامل ہیں

متعلقہ عنوان :