جمرود ‘خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم دس اکتوبر کوشروع ہوگی ،انتظامات مکمل کرلئے گئے

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:32

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)خیبرایجنسی میں دس اکتوبر کو شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جس کیلئے 534موبائیل اور37فیکسڈ ٹیمیں تشکیل دیئے گئے ہیں اور جس میں تیراہ سمیت پورے خیبرایجنسی میں 193676پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہیں ۔اس سلسلے میں افتتاحی تقریب جمرود سول ہسپتال میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سید سیف الاسلام ،ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز محمد افریدی،پولیٹیکل تحصیل دار نیک محمد بنگش اور قبائیلی مشران نے شرکت کی ۔

مہم کا افتتاح اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سید سیف ااسلام نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کرکیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ خیبرایجنسی کی تینوں تحصیلوں جمرود باڑہ میں سات دن اور لنڈی کوتل میں پانچ دن پولیو مہم جاری رہے گا جس کے لیے سیکورٹی سمیت تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نسدادا پولیو مہم ہفتہ سے شروع ہوں گی جس میں534موبائیل اور37فیکسڈ ٹیمیں حصہ لیں گی۔مہم کے دوران تیراہ سمیت پورے خیبرایجنسی میں 193676پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہیں ۔جمرود اور باڑہ میں سات دن جبکہ لنڈی کوتل میں مہم پانچ دن جاری رہے گی۔