اسلا م آباد : حکومت پاکستان دس روپے کی نوٹ کی جگہ دس روپے کا سکہ متعارف کروائے گی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:31

اسلا م آباد : حکومت پاکستان  دس روپے کی نوٹ کی جگہ دس روپے کا سکہ متعارف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 08 اکتوبر 2015 ء) : حکومتِ پاکستان نے دس روپے کا نوٹ ختم کرکے دس رروپے کا سکہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے.تفصیلات کیمطابق حکومت ن نوٹوں کی جگہ سکے متعارف کرانے کی جو پرانی تاویلیں دی تھیں، ان میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے اور اب دس روپے کے نوٹ کی باری آ گئی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ نوٹ کی جگہ سکہ استعمال کرنے سے قومی خزانے کوفائدہ ہوگا لیکن قومی نقصان تویہ ہے کہ روپے کی قدرمزیدگرگئی ہے یعنی دس روپے کی بھی اہمیت نہیں رہی، دس روپے کے سکہ کا رنگ زردی مائل اور حجم پانچ روپے کے سکے کے برابر ہو گا،یعنی اہمیت بھی کم اورقیمت بھی کم نیا سکہ قیمت میں ہلکا لیکن جیب پر بھاری ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایک روپے اور دو روپے کا نوٹ تھا جن کی قدر بھی کی جاتی تھی لیکن حکومت نے ان کو بھی سکوں میں میتعارف کروا دیا، پھر پانچ روپے کا نوٹ بھی متعارف کرایا گیا تاہم کچھ عرصے بعد ہی ان تمام کرنسی نوٹس کو ختم کر کے ان کی جگہ پر سکے متعارف کرادئیے گئے اور عوام کو تسلی دی گئی کہ اس سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا.

متعلقہ عنوان :