حکمرانوں نے صحت ،تعلیم اور زراعت کے شعبوں کو تباہ کردیا ہے ‘ جماعت اسلامی امیر سراج الحق

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:31

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے صحت ،تعلیم اور زراعت کے شعبوں کو تباہ کردیا ہے اور حکومت کی زراعت مخالف پالیسیوں کے باعث کاشتکار اور کسان بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہیں یہاں رائے علی نواز چوک میں کسان مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا کسان پیکیج دھوکہ اور گپ شپ کے سوا کچھ نہیں،حکومت اگر کسانوں کو ریلیف دینے میں مخلص ہے تو زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کے فلیٹ ریٹ مقرر کرے او رزراعت پر عائد تمام ٹیکسز فی الفور ختم کئے جائیں،سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ آلو کے فی40کلوگرام نرخ1200روپے، گنا250روپے، پھٹی4000روپے ،مکئی1800روپے اور باستمی چاول کے نرخ 2500روپے فی 40کلوگرام مقرر کئے جائیں، انہوں نے کہاکہ ملک کی70فیصد آبادی زراعت کے شعبہ سے منسلک ہے،زراعت کو کمزور کرنے سے ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہوجائیگا،اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے سیاسی پنڈتوں کو کسانوں کی مشکلات کااحساس تک نہیں،اس سے پہلے کہ مسائل اور مشکلات میں گھرے ہوئے کسان اور کاشکار حکمرانوں کو انکے گھروں کو محدود کردیں حکومت انکے مسائل منظور کرنے کا اعلان کرے، کسان مارچ کا مقصدکسانوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت پر دباوٴ بڑھانا ہے،کاشتکاروں کوآج انکی لاگت کا نصف بھی نہیں مل رہا،حکمران آخر زراعت کو کیوں تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں،حکومت ہر سال بھارت سے12بلین کے ٹماٹر درآمد کرتی ہے مگر اپنے ملک کی زراعت کو تباہ کیا جارہا ہے، اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے ظالم حکمران کسانوں کی مشکلات کا احساس کریں ورنہ مظلوم کسا نوں کا ہاتھ حکمرانوں کے گریبان تک پہنچنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ کرپشن سے پاک قیادت ہی ملک کو کرپشن سے نجات دلوانے کے لئے ضروری ہے۔ معاشی،سیاسی اور اخلاقی کرپشن نے معاشرے کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں۔جس کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر رہا ۔

بعض فعلی بیٹرے رنگ ،پارٹیاں اور چہرے بدلتے ہیں مگر کردار نہیں بدلتے۔کرپشن زدہ سیاستدانوں کوالیکشن لرنے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے جن سیاستدانوں کو قومی دولت لوٹنے کا چسکا لگ جاتا ہے وہ کرپشن اور کمشن کر بغیر زندہ نہیں رہ سکتے اربوں کھربوں روپے ڈکارنے والوں کے خلاف جب کاروائی ہوئی ہے تو سیاسی انتقام کا شور مچا دیا جاتا ہے نیب کو اربوں اربوں روپے ہضم کرنے والوں کو چند لاکھ لے چھوڑنے کی اجازت کس نے دی ہے اسٹسٹس کو سے نجات کیلئے جماعت اسلامی عوام اور کسانوں کو متحرک کر رہی ہے اب قوم ان چہروں کو اچھی طرح پہچان چکی ہے جہنوں نے ان کی خوشیوں کو لوٹا ہے اور ان پر محرومیوں کو مسلط کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹ کربیرونی ممالک میں منقتل کرنے والوں سے بڑا مجرم اور کوئی نہیں اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام کے اندر ان کے خلاف نفرت کا لاوا کسی وقت بھی پھٹ پڑے گا اور قومی مجرموں کو پناہ کی کوئی جگہ نہیں ملے گی انہی لوگوں کی وجہ سے آج قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے جبکہ خود ان کے پاکستان کے تمام بڑے شہروں اور لندن امریکہ میں بڑے بڑے بنگلے ہیں ۔۔کہ ظلالماانہ اور استحالی نظام مسلط کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں کہ قومی دولت لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گااجتماع سے ارسلان خاکوانی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،سراج الحق کو موٹر سائیکلوں کے جلوس کی شکل میں رائے علی نواز چوک لایا گیاجہاں ان پر گل پاشی بھی کی گئی۔