Live Updates

اسلام آباد : تحریک انصاف کے فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف دخواست قابل سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار چیلنج کرنے کا مؤقف مسترد کردیا ہے۔ دس نومبر سے باقاعدہ سماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے اکبر ایس بابر کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔ پی ٹی آئی کے فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خباف دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارٹی فنڈز میں بیرون ملک سے غیرقانونی طور پر پیسے آتے ہیں جن کا غلط استعمال ہوا ہے۔الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جس پر فیصلہ آج سنا گیا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات