سینیٹ میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر چیئرمین نے ایوان بالا کا اجلاس کل تک ملتوی کردیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سینیٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کی سینیٹر سحر کامران کی کورم نشاندہی پر چیئرمین سینٹ میاں رصا ربانی نے ایوان بالا کا اجلاس کل جمعہ تک ملتوی کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سینٹ کے اجلاس میں اچانک ایم کیو ایم کی سینیٹر سحرکامران نے سینٹ اجلاس میں کھڑے ہو کر کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے آدھے گھنٹے کیلئے اجلاس ملتوی کر دیا تاکہ کورم کو پورا کیا جا سکے لیکن آدھے گھنٹے کے بعد جونہی اجلاس شروع ہوا اور دوبارہ سے کورم کی گنتی ہوئی تو کورم پورا نہ ہونے کے تناظر میں رضا ربانی نے سینٹ کا اجلاس کل جمعہ 10 بجے تک ملتوی کر دیا۔