اسلام آباد، سیکٹر ایف6اور ایف سیون میں سرچ آپریشن، پانچ افراد گرفتار

جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد کی سیکٹرایف 6 اور ایف سیون کے فلیٹس میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن جمعرات کی علی الصبح سپر اورجناح سپر کے علاقے میں واقع فلیٹس پر کیا۔سرچ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔