بجلی کے میٹر ونڈمل کی طرح چلتے ہیں، سینیٹر اعظم خان

جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) بجلی کے میٹر ونڈمل کی طرح چلتے ہیں جاگیردارون‘ صنعت کاروں اور بااثر شخصیات کی بجلی چوری کا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جاتا ہے جو کہ ناانصافی اور زیادتی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سینیٹر سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل نے نیپرا کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ پر بحث کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کا سارا بوجھ غریب عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور بااثر شخصیات مزے کرتے ہیں اس وقت بجلی کا میٹر لگانا ایک مستقل عذاب بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خاتمے کیلئے بجلی کی قیمت کو کم کرنا بے حد ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :