اسلام آباد ؛ سیشن کورٹ نے زیر دفعہ 500دائرپی پی سی پر چیف کمشنر اسلام آباد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل آئی جی ،سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کو طلب کرلیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے راجہ منظر کیانی ایڈووکیٹ کے استغاثہ زیر دفعہ 500پی پی سی دائر کرنے پر چیف کمشنر اسلام آباد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سپیشل برانچ وقار احمد چوہان ، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اور سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کو طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ ان پر بغیر کسی ثبوت اور انکوائری کے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ نے ان کا نام فور شیڈول میں ڈال دیا تھا الزام کے مطابق ان کا تعلق مجلس وحدت المسلمین سے بتایا گیا جبکہ درخواست گزار کے پروفیشنل وکیل ہیں اور کسی مذہبی جماعت سے ان کا تعلق نہیں اور پیپلز لائرز فورم کے سینئر ممبرہیں ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے اور جھوٹے الزام لگانے کیخلاف درخواست گزار نے زیر دفعہ 500پی پی سی استغاثہ دائر کیا جس میں عدالت نے اکیس اکتوبر کو چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر ، سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار اے آئی جی سپیشل برانچ وقار احمد چوہان ایس ایچ او محمد نواز بھٹی کو طلب کیا ہے اس سے قبل درخواست گزار نے مذکورہ سرکاری افسران پر پچاسی کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہوا ہے اس پر عدالت نے مذکورہ افسران سے جواب بھی طلب کررکھا ہے مقدمے کی سماعت اکیس اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔